حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:
إنَّ اللّهَ يُمهِلُ الظَّالِمَ حتّى يقولَ: قد أهمَلَنِي! ثُمّ يَأخُذُهُ أخذَةً رابِيَةً، إنّ اللّهَ حَمِدَ نفسَهُ عِندَ هَلاكِ الظّالِمِينَ فقالَ: «فَقُطِعَ دَابِرُ القَوْمِ الّذينَ ظَلَمُوا وَ الحَمْدُ للّهِِ رَبِّ العالَمِينَ».
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
خداوند متعال ظالم اور ستمگر کو اتنی مہلت دیتا ہے کہ وہ کہتا (سمجھتا) ہے کہ "خدا نے گویا مجھے میرے حال پر چھوڑرکھا ہے"۔ پھر اسے ایک شدید مصیبت آ لیتی ہے۔ تو خداوند متعال ظالموں کو نیست و نابود کرنے کے بعد اپنی حمد و ثنا کرتے ہوئے فرماتا ہے "اور اُس گروہ کی باگ ڈور کاٹ دی گئی جو ظلم کر رہا تھا اور حمد تو صرف جہانوں کے رب کی ہی ہے"۔
بحارالأنوار: ج ۷۵، ص۳۲۱، ح ۵۱